ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور:رعایتی دام والاکیروسین دستیاب نہ ہونے پر ماہی گیروں کا احتجاجی مظاہرہ

کنداپور:رعایتی دام والاکیروسین دستیاب نہ ہونے پر ماہی گیروں کا احتجاجی مظاہرہ

Tue, 27 Feb 2018 13:07:06    S.O. News Service

کنداپور 27؍فروری (ایس او نیوز)دیسی کشتیوں میں ماہی گیری کرنے والوں کو رعایتی داموں پر کیروسین دستیاب نہ ہونے پرکنداپور تعلقہ روایتی ماہی گیری فورم کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے روبرو زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈی سی کو میمورنڈم پیش کیاگیا۔

دیسی کشتیوں میں روایتی طرز کی ماہی گیری کرنے والوں کوریاستی حکومت کی طرف سے ستمبر سے مئی تک رعایتی دام والا کیروسین فراہم کیا جاتا ہے۔ مگر گزشتہ سال س صرف ستمبر اور نومبر میں انہیں کیروسین سپلائی کیا گیا اس کے بعد سے اب تک فراہمی نہیں کی گئی ہے۔ اس تعلق سے حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیروسین خریدنے کے لئے ضروری گرانٹ منظور کی گئی ہے مگر یہ فنڈ ابھی فوڈ کارپوریشن کو حاصل نہیں ہوا ہے ، اس لئے کیروسین کی سپلائی میں تاخیر ہورہی ہے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ دیسی انداز میں ماہی گیری ان کی کمائی کا واحد ذریعہ ہے اور اگر یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو اس کے نتیجے میں حکومت کے لئے مشکلات پیش آسکتی ہیں۔لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کو انتہائی سنجیدگی سے لے اور جلد از جلد کیروسین کی سپلائی بحال کردے۔

ڈپٹی کمشنر پریانکا میری فرانسس نے میمورنڈم وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس مسئلے پر متعلقہ حکام سے پہلے ہی بات چیت کی ہے۔ڈسٹرکٹ انچارج وزیر کے علم میں بھی اسے لایاگیا ہے۔اورامید ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ حل کردیا جائے گا۔بیندور ایم ایل اے گوپال پجاری نے بھی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے متعلقہ کمشنر ، سکریٹری اور ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر سے بات کی ہے۔انہوں نے فنڈ منظور ہونے اور جلد ہی 50فیصد رعایتی دام پر کیروسین خریدکر ماہی گیروں کو فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔اس کے باوجود بھی اگر تاخیر ہوتی ہے تو پھر میں متعلقہ افسران سے بنگلورو میں ملاقات کرکے اس مسئلے کو حل کردوں گا۔‘‘


Share: